میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احتجاجی جلسے،پارلیمنٹ سے استعفے،لانگ مارچ ،پی ڈی ایم قیادت آج فیصلہ کرے گی

احتجاجی جلسے،پارلیمنٹ سے استعفے،لانگ مارچ ،پی ڈی ایم قیادت آج فیصلہ کرے گی

ویب ڈیسک
پیر, ۶ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق اپنی سفارشات تیار کرلیں ،آج پیر کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق سفارشات تیار کرلیں، ذرائع کیمطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کی ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اراکین نے اتفاق کیاکہ لانگ مارچ بھی ہونا چاہئے اور استعفے بھی دینے چاہئیں ۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کب ہو؟ اور استعفے کب دینے چاہئیں؟ وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کرے گا۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا،اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات (آج) پیرکو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوگا جس میں نواشریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں