میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ تیزگام، ریلوے حکام کو 42 افراد کی ڈی این اے رپورٹ موصول

سانحہ تیزگام، ریلوے حکام کو 42 افراد کی ڈی این اے رپورٹ موصول

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سانحہ تیزگام میں جاں بحق ہونے والے 42 افراد کی شناخت مکمل ہو گئی، ریلوے حکام کو ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہو گئی، لاشوں کی حوالگی کا سلسلہ آج سے شروع کیا جائے گا۔لیاقت پور میں تیز گام ایکسپریس آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے 59 میں سے 42 افراد کی شناخت مکمل ہو گئی، 42 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ فرانزک لیب کی جانب سے ریلوے حکام کو فراہم کر دی گئی۔سی ای او ریلوے اعجاز بروڑو کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کی روشنی میں لواحقین کو ڈیڈ باڈیز دی جائیں گی ، 17 مزید جاں بحق ہونے والوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آجائے گی۔لواحقین کو لاشیں دینے کے حوالے سے ریلوے کے افسران و دیگر اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں