میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریاست خیرپور کے آخری حکمران علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے

ریاست خیرپور کے آخری حکمران علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے

جرات ڈیسک
منگل, ۶ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہزہائینس علی مراد خان تالپور 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علی مراد خان تالپور ایس آئی یو ٹی ہسپتال سکھر میں زیر علاج تھے۔میر علی مراد خان تالپور 29 جون 1933 کو انگلینڈ کے شہر برائٹن سسکس میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم سینٹ بونا وینچر ہائی اسکول حیدرآباد سے حاصل کی۔اہل خانہ کے مطابق میر علی مراد خان تالپور نے اعلیٰ تعلیم برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہزہائینس میر علی مراد خان تالپور کے انتقال پر ضلع بھر میں عام تعطیل کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں