میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
2030تک پاکستانی معیشت کا شمار دنیا کی 20ویںبڑی معیشت میں ہوگا‘ رپورٹ

2030تک پاکستانی معیشت کا شمار دنیا کی 20ویںبڑی معیشت میں ہوگا‘ رپورٹ

منتظم
بدھ, ۶ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

آنیوالے دنوں بھارت اور برازیل جیسے ملک امریکہ اور چینی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہونگے
برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ سال 2030تک پاکستانی معیشت کا شمار دنیا کی 20ویںبڑی معیشت میں ہوگا۔پرائز واٹر ہائوس کوپر کی مرتب کردہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں بھارت اور برازیل جیسے ملک امریکہ اور چینی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہوں گے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت ترقی پذیر دنیا کی کئی ابھرتی ہوئی مارکیٹس 2030ء تک دنیا کی اکیس بڑی معیشتوں میں شامل ہوں گی۔ 2030ء تک پاکستان دنیا کی بیسویں بڑی معیشت ہوگا۔برطانوی روزنامے انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 13سال میں مصر ، ایران ، سعودی عرب ، انڈو نیشیا اور نائجیریا جیسی بڑی مارکیٹیں دنیا کی اکیس بڑی معیشتوں میں شامل ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق 13سال بعد چین دنیا کی سب سے بڑی اور امریکہ دوسری بڑی معیشت ہوگا۔ برازیل ، بھارت اور ترکی کی رینکنگ میں بھی ترقی کی توقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں