میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اچھی نیند سے امراض قلب، کینسر اور جان لیوا امراض سے بچاؤ ممکن

اچھی نیند سے امراض قلب، کینسر اور جان لیوا امراض سے بچاؤ ممکن

ویب ڈیسک
هفته, ۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر رات اچھی نیند سے امراض قلب، کینسر اور دیگر جان لیوا امراض سے خود کو بچایا جا سکتا ہے۔ہارورڈ میڈیکل سکول کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اچھی نیند دل اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور زندگی کی مدت میں اضافہ کر سکتی ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نوجوانی سے اچھی نیند کو عادت بنانے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، کسی بھی وجہ سے 8 فیصد اموات نیند کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہیں۔اس تحقیق میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زیادہ افراد سے 2013 سے 2018 کے دوران کیے گئے سروے کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی، 2018 کے بعد 4 سال تک ان افراد کی صحت کا جائزہ لیا گیا جس دوران 8681 افراد مختلف امراض کے باعث انتقال کر گئے۔تحقیق میں شامل افراد کی نیند کا جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا گیا کہ اچھی نیند سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 21 فیصد، کینسر سے موت کا خطرہ 19 فیصد جبکہ دیگر امراض سے موت کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں