میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جاناں ملک اور نعمان جاوید میں باقاعدہ طلاق ہوگئی

جاناں ملک اور نعمان جاوید میں باقاعدہ طلاق ہوگئی

منتظم
جمعرات, ۶ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ جاناں ملک نے اپنے شوہر گلوکار نعمان جاوید سے باہمی مشاورت سے طلاق ہونے کے بعد گزشتہ روز قلعہ گوجر سنگھ یونین کونسل میں اپنے وکیل کے ہمراہ تحریری بیان جمع کروادیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ یونین کونسل کی طرف سے نعمان جاوید کو جواب داخل کرنے کے چندروز پہلے نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن وہ جواب دینے نہیں آئے بلکہ اس سلسلہ میں انھوں نے اپنے والد کو بھجوایا۔ جب اس حوالے سے جاناں ملک سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ نعمان اورمیرے درمیان باہمی رضامندی کے بعد طلاق ہوئی اوراس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کے خلاف کسی طرح کے بیانات بھی نہیں دیے۔ میری نیک تمنائیں نعمان کے ساتھ ہیں، جہاں تک بات دوبارہ صلح کرنے کی ہے تواس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہمارے درمیان طلاق ہوچکی ہے اوراب کاغذی کارروائی اوراس کے مکمل ہونے کا وقت باقی ہے۔ میں نے طلاق کے بعد اپنی فنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اورمختلف پروجیکٹس میں کام کررہی ہوں۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ نعمان جاوید طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنے کے بعد اب صلح کے لیے مسلسل کوششیں کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے قریبی دوست بھی کوشاں ہیں، لیکن جاناں ملک کی جانب سے مثبت رسپانس نہیں مل رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں