میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دورہ ویسٹ انڈیز، اعتماد کی بحالی ہیڈ کوچ مصباح الحق کا ہدف

دورہ ویسٹ انڈیز، اعتماد کی بحالی ہیڈ کوچ مصباح الحق کا ہدف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق ویسٹ انڈین ٹور پر اعتماد کی بحالی کا سفر شروع کرنے کیساتھ ہی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے بھی دعوے کرنے لگے جن کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم مجموعی طور پر بہتر ہے اور وہ میگا ایونٹ کیلئے فائنل کمبی نیشن کی طرف بڑھ رہے ہیں مگر مڈل آرڈر بیٹنگ کا مسئلہ موجود ہے۔گزشتہ روز ا?ن لائن پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شکستوں پر قومی ٹیم کا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے واضح کیا کہ دنیا میں ہر جگہ کھیلوں میں کوویڈ کے مسائل درپیش ہیں کیونکہ عالمی وبا کے دوران کھیلنا کڑا چیلنج ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کی تیاری کرتے ہوئے فائنل کمبی نیشن کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اسی وجہ سے ویسٹ انڈیز کیخلاف ہر میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہٰذا وہ میزبان ٹیم کیخلاف اچھی کارکردگی سے اپنا اعتماد بحال کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں