میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
منگل, ۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعب تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں رنگ لیڈر ایوب اللہ عرف منصور بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، شہریوں سے بھتہ وصولی، دہشت گردی اوراغوا میں ملوث تھے جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ترجمان نے کہا کہ علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کے امکان کوختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، علاقہ مکینوں نےآپریشن کو سراہا اوردہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں