میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضائی آلودگی سے موذی امراض پھیل رہے ہیں، گورنر سندھ

فضائی آلودگی سے موذی امراض پھیل رہے ہیں، گورنر سندھ

منتظم
هفته, ۶ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر سے ماحولیاتی تبدیلی و تغیرکے وفاقی وزیر مشاہداللہ خان نے گورنر ہائوس میں ملاقا ت کی،ملاقات میں جاری صورتحال عالمی ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان پر پڑنے والے اثرات اس ضمن میں اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات صوبہ میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک ،صحت افزا ماحول کو یقینی بنانے کے لیے شجر کاری مہم سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد صوبہ میں معاشی ، اقتصادی ، تجارتی ، سماجی سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے ، وفاق کے تعاون سے شروع کیے جانے والے منصوبوں میں ماحولیاتی نظام کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے اس ضمن میں منصوبوں کے اطراف گرین بیلٹ بھی قائم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ شجر کاری پر توجہ کم رہی جس سے ماحول میں فضائی آلودگی سے لوگ موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت اس ضمن میں بھرپور توجہ دے رہی ہے با الخصوص وفاق کے تعاون سے صوبہ میں فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ملاقات میں وفاقی وزیر مشاہداللہ نے بتایا کہ عالمی ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان بھی متاثر ہے ، موسمی تغیر سے حالات مزید خراب ہو سکتے تھے، لیکن وفاقی حکومت نے اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اُٹھائے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں