میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی والوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے بلاول بھٹو

کراچی والوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کراچی میں پی پی کے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں، ہم کراچی والوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔کراچی کے پولو گرائونڈ میں میئر اور ڈپٹی میئر کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دیں، ہم اس کامیابی کو تمام شہیدوں کے نام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے کشمیر سمیت ملک بھر میں ہر جگہ پیپلز پارٹی کے نمائندے جیت رہے ہیں جبکہ ماضی میں پیپلز پارٹی کا راستہ روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس شہر میں نفرت اور انتہاپسندی کی سیاست کا مقابلہ کئی نسلوں سے کرتے آرہے ہیں۔ایک وقت تھا جب کراچی شہر ایک ٹیلی فون کال پرچلتا تھا۔دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو اپنی شاندار کارکردگی سے جواب دینگے۔انہوں نے کہا کہ میں جماعت اسلامی کو مشورہ دوں گا کہ وہ ملکر کام کریں، 9 مئی کے واقعات کے ذمے دار سے زمان پارک میں ملاقات کا مقصد کراچی پر قبضہ کرنا تھا، اللہ کا شکر ہے کراچی پر قبضے کی سازش ناکام ہوئی، ہم سب ملکر کراچی کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کو تمام مسائل سے کراچی ہی نکال سکتا ہے، یہاں کے مسائل سے متعلق ذاتی دلچسپی لوں گا،اس بات کا بھی جوابدہ ہوں گا کہ میں نے5سال میں کے ایم سی میں کیا کام کرائے، ہم نے کراچی کے چپے چپے میں مل کر کام کرنا ہے اورنفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ کراچی کے مسائل صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی حل کرنا ہونگے، یہاں بہت زیادہ پوٹینشل ہے کراچی خود اپنے مسائل حل کرسکتا ہے، ٹیکس بلدیاتی ادارے لگائیں گے تو بہت زیادہ ٹیکس وصول ہوگا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں میں کوئی فرق نہیں، عوام تقسیم کی سیاست کو رد کردیں، کے ایم سی اپنا پراپرٹی ٹیکس جمع کرسکتی ہے، اس طرح کے ٹیکسز جمع کرنے کا اختیار بلدیاتی اداروں کو دینے سے بہتری آئے گی، سرکاری اور نجی شعبے کا اشتراک کامیاب اور فائدہ مند رہا ہے، کراچی میں بھی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں