میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی قیادت بیٹھے گی تو مسائل حل ہوں گے، راجا ناصر عباس

سیاسی قیادت بیٹھے گی تو مسائل حل ہوں گے، راجا ناصر عباس

جرات ڈیسک
پیر, ۵ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

یہ نہیں ہو سکتا آپ ہماری گردن پر خنجر رکھ دیں اور کہیں یہ مانیں گے تو دوسرا بھی تسلیم ہوگا، نجی ٹی وی سے گفتگو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپوزیشن مذاکراتی ٹیم کے رکن سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت بیٹھے گی تو مسائل حل ہوں گے، ورنہ چوہے بلی کا کھیل جاری رہے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں راجا ناصر عباس نے کہا کہ انہیں کہا گیا جو لکھا ہوا ہے بغیر کسی تبدیلی کے تسلیم کیا جائے تو ہی معاملات مانے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ جو دہشت گردی پر لکھا گیا ہے،

اسے تسلیم کریں تو ہی سیاسی معاملات مانے جائیں گے۔اپوزیشن مذاکراتی ٹیم کے رکن نے یہ بھی کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا آپ ہماری گردن پر خنجر رکھ دیں اور کہیں یہ مانیں گے تو دوسرا بھی تسلیم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت بیٹھے گی تو مسائل حل ہوں گے ورنہ یہ چوہے بلی کا کھیل جاری رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں