الیکشن کمیشن کا الیکشنز رولز 2017ء کی اہم شق میں ترمیم کا فیصلہ، مسودہ جاری
شیئر کریں
اثاثوں ،واجبات گوشواروں میں ابہام پر الیکشن کمیشن ارکان اسمبلی، متعلقہ افراد اور اداروں سے وضاحت مانگ سکے گا
الیکشن کمیشن نے الیکشنز رولز 2017ء کی اہم شق میں ترمیم کا فیصلہ مسودہ جاری کر دیا۔مجوزہ ترمیم کے مطابق اثاثوں اور واجبات کے گوشواروں میں ابہام پر الیکشن کمیشن ارکان اسمبلی، متعلقہ افراد اور اداروں سے وضاحت مانگ سکے گا،اسی طرح، مالیاتی ادارے بھی الیکشن کمیشن کی طلب کردہ وضاحت دینے کے پابند ہوں گے اور الیکشن کمیشن وضاحت جمع کرانے کے لیے مقررہ مدت بھی طے کرے گا۔دستاویز کے مطابق مجوزہ ترمیم رول 137میں نئی سب شق کے اضافے کی صورت میں پیش کی گئی۔الیکشن کمیشن نے مجوزہ ترمیم پر عوام سے اعتراضات اور تجاویز طلب کر لیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اعتراضات اور تجاویز 15 اگست 2026 تک الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں جمع کروائی جا سکیں گی۔موصولہ اعتراضات اور تجاویز پر سماعت کے بعد الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔


