میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضوں کا تنازع ختم

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضوں کا تنازع ختم

منتظم
هفته, ۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

آسٹریلوی ٹیم شیڈول کے تحت بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان طویل عرصے تک جاری رہنے والا معاوضوں کا تنازع ختم ہونے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف سیریز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان گزشتہ 10 ماہ سے معاوضوں کا تنازع چل رہا تھا، رواں سال 30 جون کو جب کھلاڑیوں کا بورڈ کے ساتھ پانچ سالا معاہدہ ختم ہوا تو اس سے 230 نامور کھلاڑی بری طرح متاثر ہوئے، تنازع کی وجہ سے کھلاڑیوں نے دورہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے بھی بائیکاٹ کی دھمکیاں دیں، حتی کہ کھلاڑیوں نے دورہ بنگلہ دیش کو معاوضوں کے تنازع کے حل سے مشروط کیا، بالاآخر گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہان کے درمیان کامیاب مذاکرات طے پا گئے، کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ آئندہ 5 سال کیلئے پے ماڈل پر اتفاق ہوا ہے جو بورڈ کی جانب سے پیش کئے گئے پہلے پروپوزلز سے مختلف ہے، معاہدے میں اس ماڈل کو ’’پلیئر پیمنٹس اینڈ ریونیو شیئرنگ پرنسپلز‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ الیسٹر نکولسن نے کہا کہ نئے معاہدے کے تحت تمام پلیئرز کو ریونیو شیئرنگ میں شریک کیا گیا ہے، اس کے علاوہ شیڈولنگ، گراس روٹ انویسٹمنٹ کے حوالے سے ہمارے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ نئے معاہدے کے تحت کھلاڑیوں کو پلیئرز پیمنٹ پول سے 459 ملین آسٹریلوی ڈالرز ملیں گے، خواتین کھلاڑیوں کے معاوضوں کو 7.5 ملین سے بڑھا کر 55.2 ملین آسٹریلوی ڈالرز کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے ڈویلپمنٹ پروگرام فنڈز کو بھی دوگنا کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں