میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مصباح الحق 3 مرتبہ 99 رنز پر پویلین لوٹنے والے دنیا کے واحد بدقسمت بیٹسمین

مصباح الحق 3 مرتبہ 99 رنز پر پویلین لوٹنے والے دنیا کے واحد بدقسمت بیٹسمین

منتظم
بدھ, ۳ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں


جمیکا(ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں دوسری بار 99 رنز پر پویلین لوٹے، وہ ٹیسٹ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ 3 مرتبہ 99 رنز بنانے کے باوجود سنچری سکور نہ کر سکنے والے بدقسمت پلیئر بن گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کے حریف ہم منصب جیسن ہولڈر نے 99 رنز پر انہیں پویلین لوٹنے پر مجبور کر دیا، وہ آؤٹ ہونے سے ایک گیند قبل ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کے ریویو سے بچنے کے باجود سنچری مکمل نہ کر سکے۔ اس سے قبل 2011 میں مصباح نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ میں 99 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل انگلینڈ کے مائیک ایتھرٹن، جیفری بائیکاٹ، مائیکل سمتھ، آسٹریلیا کے گریگ بلیوٹ، سائمن کیٹچ، بھارت کے سارو گنگولی، ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن، پاکستان کے سلیم ملک اور نیوزی لینڈ کے جان رائٹ کیریئر میں 2,2 مرتبہ 99 رنز بنانے کے باوجود تھری فیگر اننگز سجانے سے محروم رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں