میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چمپئنز ٹرافی‘ سرفراز بھی دھوکا دے گیا‘ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شرمناک شکست

چمپئنز ٹرافی‘ سرفراز بھی دھوکا دے گیا‘ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شرمناک شکست

ویب ڈیسک
پیر, ۵ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) سرفراز بھی دھوکا دے گیا، چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کوبھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 319 رنز بنائے، تاہم ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کو 324 رنز کا ہدف دیا گیا۔ پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز ہوتے ہی بارش نے ایک بار پھر مداخلت کی جس کے سبب پاکستان کی اننگز 41 اوورز تک محدود کردی گئی اور ہدف بھی 289 رنز کردیا گیا ،تاہم پاکستانی بلے باز بھارتی بولرز کے سامنے نہ ٹک سکے 34ویں اوور میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا، احمد شہزاد انتہائی سست روی سے بیٹنگ کرتے رہے اور 22 گیندوں پر صرف 12 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کے لیے آئے اور وہ بھی صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ نے اظہر کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 30 رنز جوڑے مگر اظہر علی بھی 65 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ شعیب ملک اچھی فارم میں دکھائی دیے اور کریز پر آتے ساتھ ہی 3 باؤنڈریاں لگائیں، لیکن وہ 15 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے محمد حفیظ نے بھی سست بیٹنگ کی روایت برقرار رکھتے ہوئے 43 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عماد وسیم نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی اور پہلی ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔کپتان سرفراز احمد بھی شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اترے اور اس بار وہ دھوکا دے گئے، سرفراز کی اننگز 15 رنز تک ہی محدود رہی بعد میں محمد عامر اور شاداب خان نے کچھ مزاحمت کی، لیکن عامر 9 رنز پر آو¿ٹ ہوگئے اور شاداب 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ حسن علی پہلی ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے ،جبکہ وہاب ریاض ان فٹ ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے نہیں آئے اس سے قبل پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بلو شرٹس کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے ٹیم کو 136 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، شیکھر 68 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے جس کے بعد ویرات کوہلی نے روہت کا ساتھ دیا اور دونوں کے درمیان 56 رنز کی شراکت قائم ہوئی، روہت 9 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 91 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ کے لیے ویرات کوہلی کے ساتھ یووراج سنگھ کے ساتھ ملکر 93 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں جبکہ یووراج 32 گیندوں پر 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ہارڈک پانڈیا نے آخری اوور میں عماد وسیم کو 3 گیندوں پر لگاتار 3 چھکے لگائے جب کہ ویرات کوہلی 81 رنز پر ناقابل شکست رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں