میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر کے ہفتہ بھر سموگ کی لپیٹ میں رہنے کی پیشگوئی ،دو ہفتوں تک بارش کا بھی کوئی امکان نہیں‘ محکمہ موسمیات

شہر کے ہفتہ بھر سموگ کی لپیٹ میں رہنے کی پیشگوئی ،دو ہفتوں تک بارش کا بھی کوئی امکان نہیں‘ محکمہ موسمیات

منتظم
اتوار, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے ہفتہ بھر سموگ کی لپیٹ میں رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں تک بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔ جبکہ محکمہ صحت نے سموگ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی مہم تیز کر دی ۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارش نہ ہونے کے باعث سموگ کی صورتحال بر قرار رہے گی ۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 11نکات پر مشتمل آگاہی مہم میں تیزی لاتے ہوئے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں،زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزاریں، گھروںکی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں، گھروں کی صفائی کے دوران جھاڑوں کی بجائے گیلا کپڑا ستعمال کریں،گھر سے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال کریں اور سفر کے دوران یا بعد میں آنکھوں کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں، ہلکا اور ڈھیلا ڈالا لباس پہنیں، سر پر ٹوپی یا رومال ضرور رکھیں اور ناک اور منہ کو ماسک یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں ، بہت ٹھنڈے مشروبات پینے سے اجتناب کریں،تعمیراتی جگہوں او کوڑا کرکٹ والی متعفن جگہوں پر بھی توجہ دیں تاکہ ڈھول یا مٹی وغیرہ نہ اڑے ، اپنی گاڑیوں کا معائنہ کرائیں تاکہ دھویں کی وجہ سے ماحول میں آلودگی کم سے کم ہو اور زیادہ سے زیادہ سفر کرنے سے گریز کریں جبکہ بچوں اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دیں او ران کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں