میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خزانے کے شوقیہ متلاشی کو ڈھائی کلوگرام سونا مل گیا

خزانے کے شوقیہ متلاشی کو ڈھائی کلوگرام سونا مل گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

دفینوں کی تلاش کے شوقیہ شخص کی قسمت بیدار ہوئی اور اس کے ہاتھ ڈھائی کلوگرام سونا لگا ہے جس پر وہ بہت مسرور ہیں۔آسٹریلیا میں وکٹوریا کے علاقے میں دکاندار ڈیرن کیمپ کو ایک شخص نے یہ پتھر دیا ہے جو سونے کے ذخیرے والی جگہوں پراپنی سی کوشش کررہے تھے۔ اس مقام کو ’سنہری تکون‘ (گولڈن ٹرائینگل) کہا جاتا ہے۔ دریافت کنندہ کے ہاتھ 4.6 کلوگرام وزنی ایک پتھر لگا جس میں جابجا سونے کے ٹکڑے چپکے تھے۔ اس طرح کل 2.6 کلوگرام سونا ان کے ہاتھ لگا ہے جس کی مالیت 160,000 امریکی ڈالر بنتی ہے۔ڈیرن نے بتایا کہ سونے کی اتنی مقدار دیکھ کر وہ ہکا بکا رہ گئے اور یہ حیات میں ایک بار ہونے والا خوبصورت اتفاق ہے۔ سونے کے اس ڈلے کو ’لکی اسٹرایک نگٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم جس شخص نے اسے دریافت کیا تھا وہ پہلے اس کا ایک ٹکڑا لے کر ا?یا تھا جو مٹی سے اٹا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ ڈیرن سونے کی خریدوفروخت کا کام کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں