میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تنازع کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیاجاناچاہیے، آرمی چیف

تنازع کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیاجاناچاہیے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گریژن کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، داخلی اور خارجی صورتحال پر اظہار خیال کیا اور گریڑن کے افسران سے خطاب کیا جبکہ خطے میں دیرپا امن سے متعلق پاکستانی وڑن پر روشنی ڈالی۔ آرمی چیف نے مشرقی سرحد اور کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے حل کے لیے پر عزم ہیں۔ تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق ضروری ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز میں مزید چوکنا اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔آرمی چیف نے پاس آؤٹ کیڈٹس کومبارکباد دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن پسندملک ہے، پاکستان نے علاقائی اورعالمی امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم امن بقائے باہمی اورباہمی احترام پرکاربندہیں، وقت ہے ہرطرف امن کیلئے ہاتھ آگے بڑھائیں۔آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان اوربھارت دیرینہ تنازع کشمیر کو حل کریں، تنازع کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیاجاناچاہیے، تنازع کشمیرکاحل انسانی المیے کومنطقی انجام تک پہنچانے کاباعث بنے گا،یہ ہرجانب امن کاہاتھ بڑھانے کاوقت ہے۔آرمی چیف نے دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ملک دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنانیمیں افواج کی ہم آہنگی مثالی ہے، مسلح افواج نیداخلی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی خصوصی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہماری صلاحیتوں اورعزم کا ثبوت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں