میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاڑکانہ:پی ایس 11 پر 17 اکتوبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے 16امیدوار سامنے آگئے

لاڑکانہ:پی ایس 11 پر 17 اکتوبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے 16امیدوار سامنے آگئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاڑکانہ شہر کے صوبائی حلقے پی ایس 11 پر 17 اکتوبر پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے نامزدگی فارم وصول اور جمع کروانے کے آخری روز 16 امیدواروں کی جانب سے 24 نامزدگی فارم جمع کروائے گئے جن میں بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو، صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے بھائی طارق انور سیال، جی ڈی اے رہنما معظم علی عباسی، حاجی منور علی عباسی، پیپلز پارٹی رہنماؤں شاہد حسین بھٹو، صفدر علی مٹھانی، پی ٹی آئی رہنماؤں حاجی شفقت حسین انڑ، شاہد حسین رند، ماہ جبین مغل، پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین ماجد علی بروہی، سماجی رہنما آفتاب احمد سیال، بشیر احمد، غلام علی شیخ، عبدالحق ، کاظم علی خان عباسی، امداد علی اور علی مراد میرانی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈیول کے مطابق جمع کروائے گئے نامزدگی فارموں کی سکرونٹی کا عمل 19 ستمبر تک جاری رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں