میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف ، سعودی وزیردفاع ملاقات، عسکری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آرمی چیف ، سعودی وزیردفاع ملاقات، عسکری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے سعودی وزیر دفاع ،شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی جس میں عسکری اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق اورعلاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی وزیر دفاع نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پرزوردیتے ہوئے شہزادہ خالد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4سے10جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر دونوں برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، فوجی تعاون اور تعلقات پر توجہ رکھی جائیگی،دوروں کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔بعد ازاں سعودی وزیر دفاع سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور اور چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد عرفان اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم شریک تھے۔ملاقات میں سعودی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود رہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ جنرل عاصم منیر کا پہلا سرکاری بین الاقوامی دورہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں