میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روپے کی قدر مستحکم انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 12 پیسے سستا

روپے کی قدر مستحکم انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 12 پیسے سستا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 12 پیسے سستا ہوگیا۔فوریکس ایسوسی ایشن ا?ف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی ایک روپے 12 پیسے مضبوطی کے بعد 287 روپے 63 پیسے پر پہنچ گئی، جو اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوئی تھی۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 50 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی ٹریڈنگ 288 روپے 50 پیسے پر ہو رہی ہے، جو گزشتہ روز 290 پر بند ہوا تھا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچا نے کہا کہ آج کا دن بھی پاکستان کی معیشت کے لیے بہترین رہا، آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی جانب سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافے ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آرمی چیف کو مجبوری میں اس کام میں آنا پڑا، وہ خوشی سے نہیں آئے، وہ ملک کے لیے آگے آئے، کیونکہ جن اداروں نے اپنا کام کرنا تھا، انہوں نے نہیں کیا، اس لیے ملک میں افرا تفری، ریونیو کا نقصان، اشیا اور کرنسی کی اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی، جدھ دیکھیں ہر ادارہ تباہ ہے، ہر چیز پر ہماری اسٹیبلشمنٹ، ہمارے حساس اداروں کو کام کرنا پڑ تا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں