میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میگا منی لانڈرنگ کیس ، سماعت 7 جنوری تک ملتوی

میگا منی لانڈرنگ کیس ، سماعت 7 جنوری تک ملتوی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے میگا منی لانڈرنگ کیس سماعت 7 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر فیصلہ کیا جائے گا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر کس تاریخ کو فرد جرم عائد کرنی ہے ۔ جبکہ عدالت نے آصف علی زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔ منگل کے روز اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ڈاکٹر فریال تالپور، عبدالغنی مجید اور سمیت دیگر ملزمان کو اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کیس میں ابھی ملزمان کے نمائندے مقرر ہونے ہیں اور آصف علی زرداری کو بھی نمائندہ مقررکرنے کی اجازت دینی ہے کیونکہ وہ علیل ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان کے حاضری یقینی بنانے کے لئے جو مچلکے جمع ہونے ہیں وہ کم از کم 10لاکھ روپے کے ہونے چاہیں۔ اس پر عدالت نے قراردیا کہ مزید سماعت7 جنوری کو ہی ہو گی اور اسی دن فیصلہ کیا جائے گا کہ آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے کون سی تاریخ مقررکرنی ہے ۔ جبکہ دوران سماعت آصف زرداری کے وکیل سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی جانب سے اپنے مئوکل کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی اور عدالت کو بتایا گیا ہے آصف زرداری علیل ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اس لئے انہیں ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔ عدالت نے فاروق نائیک کی استدعا منظور کرتے ہوئے آصف زرداری کو ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت7جنوری تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں