میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نظریہ ضرورت کو فن کرنا ہوگا، ملک میں آج بھی جمہوریت مکمل طور پر نہیں، سعد رفیق

نظریہ ضرورت کو فن کرنا ہوگا، ملک میں آج بھی جمہوریت مکمل طور پر نہیں، سعد رفیق

ویب ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جدوجہد کرنے والے لوگوں کو سینے سے لگا کر رکھنا چاہیے، جاوید ہاشمی کی سیاسی اہمیت سے کوئی انکارنہیں کرسکتا،جاوید ہاشمی کی کتا ب میں سیاست میں فوج کے کردار پر تذکرہ ہے، فوجی آمریت اورفوج کے پیشہ ورانہ کردارمیں زمین آسمان کافرق ہے، فوج کا کردار ملک کی سلامتی کے لیے ہونا چاہیے، سیاست میں نہیں، 16وزرائے اعظم کوالزامات لگاکرنکالا گیا،کیوں پرویزمشرف کا احتساب نہیں ہوا؟کیا کبھی کسی دوسرے ادارے کے سربراہ کونکالاگیا،کیوں افتخارچودھری کے بیٹے کا احتساب نہیں ہوا؟اتوار کے روز اسلام آباد میں سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کی کتا ب کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ سے جدا ہونا ہمارے لیے اذیت کا لمحہ تھا۔جاوید ہاشمی سے میرا تعلق کبھی نہیں ٹوٹ سکتا،سیاسی جدوجہد کرنے والے لوگوں کو سینے سے لگا کر رکھنا چاہیے، جاوید ہاشمی کی سیاسی اہمیت سے کوئی انکارنہیں کرسکتا،جاوید ہاشمی کے جانے کی ذمہ دار مسلم لیگ تھی۔ جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ ن چھوڑنے سے دلی اذیت ہوئی، جاوید ہاشمی جیسے سیاست دان سر کا تاج ہوتا ہے، جاوید ہاشمی کی سیاسی خدمات کو کوئی کم نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی کتا ب میں سیاست میں فوج کے کردار پر تذکرہ ہے، فوجی آمریت اورفوج کے پیشہ ورانہ کردارمیں زمین آسمان کافرق ہے، ہم جدوجہد کے مرحلے سے گزر رہے ہیں،آئین کی سربلندی پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، نظریہ ضرورت دفن نہیں ہوا اس کودفن کرنا ہوگا،نظریہ ضرورت کو پاکستانی قوم کبھی قبول نہیں کرے گی۔ فوج کا کردار ملک کی سلامتی کے لیے ہونا چاہیے سیاست میں نہیں،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئی مصنوعی سیاسی جماعت زیادہ دیرتک نہیں چل سکتی، پی ایس پی کا کچھ نہیں بننے والا جومرضی کرلیں،بہترہوتا ایم کیوایم کے لوگوں کو خود فیصلہ کرنے دیا جاتا بہتر ہوتا کہ سیاسی جماعتوں کو فیصلے خود کرنے دیے جائیں۔ سیاسی جماعت کو لیڈ کون کرے گا اس کا فیصلہ سیاسی ورکر کرے گا، سیاست آزادی سے کرنے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آج بھی جمہوریت مکمل طور پر نہیں ہے 16 وزرائے اعظم کوالزامات لگاکرنکالا گیا،کیوں پرویزمشرف کا احتساب نہیں ہوا؟کیا کبھی کسی دوسرے ادارے کے سربراہ کونکالاگیا؟کیوں افتخارچودھری کے بیٹے کا احتساب نہیں ہوا؟انہوں نے کہا کہ چند لوگ پاکستان کی قسمت کا فیصلہ نہیں کریں گیِ کب تک ایسا نظام چلے گا،پاکستان اداروں کی باہمی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں