میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلشنِ معمار کراچی سے لاپتہ 3 افراد گھر پہنچ گئے

گلشنِ معمار کراچی سے لاپتہ 3 افراد گھر پہنچ گئے

جرات ڈیسک
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے علاقے گلشن معمار سے لاپتہ ہونے والے 3 افراد اپنے گھر پہنچ گئے۔ بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے کیس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے لاپتہ افراد کی درخواستوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ 3 لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے ہیں، گھر پہنچنے والے شہریوں میں قربان، راشد اور سعد اللہ شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے عدالت می جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق تینوں شہری گلشنِ معمار کراچی سے لاپتہ ہوئے تھے۔ تینوں افراد کی باحفاظت گھر واپسی پر عدالت نے اظہارِ اطمینان کیا۔ بعد ازاں عدالت نے تینوں افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں