میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی ایک روپے سستی

کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی ایک روپے سستی

منتظم
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ریٹیلرز نے چینی 52 روپے فی کلو خریدی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہر کے بازاروں میں فی کلو چینی55 روپے فروخت ہورہی ہے، فریدقریشی
کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی ایک روپے سستی ہوکر 50 روپے فی کلو پر آگئی ہے، شہر کے بازاروں میں چینی 55 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔کراچی جوڑیا بازار ڈیلرز کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے سپلائی مناسب ہونے کی وجہ سے چینی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ہول سیل میں چینی کی100 کلو بوری 100 روپے سستی ہوکر 5 ہزار روپے پر آگئی ہے،جبکہ فی کلو چینی 50 روپے فروخت ہوئی ہے۔کراچی ریٹیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے بتایاکہ ریٹیلرز نے چینی 52 روپے فی کلو خریدی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہر کے بازاروں میں فی کلو چینی55 روپے فروخت ہورہی ہے۔نئے نرخ پر مال آنے پر قیمتوں میں کمی ہوجائے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں