میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان آزاد خیال لوگ ،اپنے فیصلے خود کرتے ہیں،شاہ محمود قریشی

طالبان آزاد خیال لوگ ،اپنے فیصلے خود کرتے ہیں،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان آزاد خیال لوگ ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں اور ہم نے بطور پالیسی فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور ہم اسی وقت مدد کریں گے جب ہمیں مدد کے لئے کہا جائے گا اور ہم اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ان کی مدد کریں گے اور ہمارے مقاصد کیا ہیں، ہمارے مقاصد میں امن اور استحکام کا قیام ہے اور ہم امن اور استحکام کے قیام کے لئے جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے،ہم ان کے اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔طالبان نے واضح عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کسی کے بھی خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور اس میں پاکستان بھی شامل ہے اور مجھے توقع ہے کہ طالبان اپنے اس وعدے پر پورا اتریں گے۔ پاکستان ، افغانستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہم مناسب وقت پر فیصلہ کریں گے۔ ان خیالات کااظہار شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پر، نیویارک میں الجزیرہ ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میںکیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طالبان کے حوالے سے جو تشویش 15اگست کو تھی اب اس میں بڑی حدتک کمی آچکی ہے، اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ طالبان کے ٹیک اوور کے بعد کوئی خونریزی نہیں ہوئی، سول وار کے امکانات ختم ہو گئے ہیں، طالبان کی جانب سے عام معافی کے اعلان اور کسی سے کوئی انتقام نہ لینے کے عزم کے اعلان کے بعد ملک میں امن آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان کے لوگوں میں کوئی بے چینی نہیں تاہم غیر یقینی کی صورتحال برقراررہے گی اور اگر کچھ چیلنجز کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو پھر صورت حال تبدیل بھی ہو سکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں