میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت، غلام علی لاکھوکی 20گریڈ تعیناتی، سروس رولز پامال

محکمہ صحت، غلام علی لاکھوکی 20گریڈ تعیناتی، سروس رولز پامال

جرات ڈیسک
جمعه, ۴ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

تعیناتی کا اصل نوٹیفکیشن، منظور شدہ پوسٹ کا گریڈ، اضافی چارج کا حکم مشکوک

مجاز اتھارٹی کی منظوری کا ریکارڈ، متعلقہ حکام سے ریکارڈ اور وضاحت کا مطالبہ

چیف ڈرگ انسپکٹر غلام علی لاکھو کی 20گریڈ کی پوسٹ پر تعیناتی یا فرائض کی انجام دہی کے معاملے نے انتظامی اور سروس معاملات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق غلام علی لاکھو 18گریڈ کے افسر ہیں، جبکہ 20گریڈ کی پوسٹ پر ان کی تعیناتی کے لیے مجاز اتھارٹی کی منظوری، پوسٹ کی منظوری اور متعلقہ سروس رولز کے تقاضوں کی وضاحت ضروری ہے ۔ کیونکہ مذکورہ فیصلے کے حوالے سے طبی حلقوں میں شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

طبی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت اس معاملے میں تعیناتی کا اصل نوٹیفکیشن، منظور شدہ پوسٹ کا گریڈ، اضافی چارج یا ایکٹنگ چارج کا حکم، اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کا ریکارڈ واضح کرے ۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا جائے کہ مذکورہ تعیناتی کس قانونی اور انتظامی اختیار کے تحت کی گئی۔ واضح رہے کہ مذکورہ حکم نامہ میں ایک اتھارہ گریڈ کی افسر کی تعیناتی کو انیس گریڈ کے منصب پر تعیناتی کا تاثر دیا گیا ہے جبکہ مذکورہ پوسٹ اصلا بیس گریڈ کی ہے۔ جس سے اندازا کیا جا رہا ہے کہ وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کے سامنے متعلقہ معاملات کو ٹھیک طریقے سے بیان کرنے کے بجائے اُن کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی ہے۔

چنانچہ طبی حلقے اس معاملے میں ڈرگ قوانین، ڈریپ(DRAP)ایکٹ اور سندھ سروس قوانین کے متعلقہ تقاضوں کی روشنی میں ریکارڈ کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں ۔ اگر سرکاری تحقیقات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہوتی ہے تو متعلقہ حکام کو قانون اور سروس رولز کے مطابق کارروائی کرنا ہوگی۔متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملے کو سیاسی یا ذاتی تنقید کے بجائے سرکاری ریکارڈ کی بنیاد پر واضح کیا جانا ضروری ہے تاکہ یہ طے ہو سکے کہ تعیناتی باقاعدہ منظوری اور مقررہ سروس قوانین کے مطابق ہوئی ہے یا نہیں۔اس ضمن میں متعلقہ حلقوں کا جوابی موقف ملنے پر اُسے شائع کر دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں