میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وہ وقت دور نہیں جب کاروبار بند ،لوگ سڑکوں پر ہوں گے شیخ رشید

وہ وقت دور نہیں جب کاروبار بند ،لوگ سڑکوں پر ہوں گے شیخ رشید

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا،سابق وفاقی وزیر
بجلی کے بل یا چولہے میں سے ایک چل سکتا ہے،اپنے بچوں کوبھوک سے مرتے کوئی نہیں دیکھ سکتا
راولپنڈی(بیورورپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ وقت دْور نہیں جب کارخانے اور دکانیں بند ہوں گی اور لوگ سڑکوں پر آ سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔وزیروں کاجمعہ بازارلگا ہے۔کئی وزیربے محکمہ،بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ان کی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔بجلی کے بل یا چولہے میں سے ایک ہی چل سکتا ہے۔اپنے بچوں کوبھوک سے مرتے کوئی نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہے اورلوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں۔پٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے۔وہ وقت دورنہیں جب کارخانے اوردکانیں بند ہوں گی اور لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے۔ ڈالر3روپیاوربڑھ گیاہے۔دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں