جب تک ہمت اور سانسیں ہیں ٹی وی پر کام کرتی رہوں گی' صباء حمید
جرات ڈیسک
هفته, ۴ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
الحمر ا،باغ جناح اوپن ائیر تھیٹر میری پہلی درسگاہ ہے ‘ سینئر اداکارہ
سینئر اداکارہ صبا ء حمید نے کہا ہے کہ جب تک ہمت اور سانسیں ہیں ٹی وی پر کام کرتی رہوں گی، مجھے شوبز میں چار دہائیوں سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے اور خدا کی ذات نے مجھے جو عزت اور مقام دیا ہے اس کا میں تصور بھی کر سکتی ۔ ایک انٹر ویو میں سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں نے اسٹیج سے اپنے کرئیر کا آغاز کا کیا ،الحمر ،باغ جناح اوپن ائیر تھیٹر میری پہلی درسگاہ ہے ، اس کے بعد پی ٹی وی لاہور سنٹر سے کام شروع کیا جس کا سلسلہ طویل عرصے تک جاری رہا ںبعد ازاں کراچی منتقل ہو گئی ۔میں خود کو انتہائی خوش نصیب سمجھتی ہوں جس نے کرئیر سے لے کر مسلسل چالیس تک کام کیا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔


