میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارلیمنٹ کی قانون سازی کا ازخودنوٹس کیس پرکوئی اثرنہیں پڑیگا،اعترازاحسن

پارلیمنٹ کی قانون سازی کا ازخودنوٹس کیس پرکوئی اثرنہیں پڑیگا،اعترازاحسن

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سینئر قانون دان اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں کی گئی قانون سازی کا ازخودنوٹس کیس پر کوئی اثرنہیں پڑے گا،پانچ تین کا فیصلہ وہیں کا وہیں رہے گا اس پر عمل کرنا پڑے گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعترازاحسن نے کہا کہ چیف جسٹس نے ازخودنوٹس آئین کے آرٹیکل 184 کے سب سیکشن3کے تحت لیا،یکم مارچ کاعدالتی فیصلہ تین دوکی اکثریتی رائے سے برقرار رہے گا ، پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کے انتخابات انہیں نوے روز کے آس پاس کرانا پڑیں گے، یکم مارچ کے فیصلے پر تین دو سے پانچوں ججز کے دستخط ہیں ، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تو ہم تو سات تھے۔ انہوںنے کہا کہ جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس مندوخیل پہلے ہی کہہ چکے کہ یکم مارچ کافیصلہ دے چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں