میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئٹہ ، ٹرک پرخود کش حملہ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق، 24 زخمی

کوئٹہ ، ٹرک پرخود کش حملہ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق، 24 زخمی

جرات ڈیسک
بدھ, ۳۰ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیس ٹرک کے قریب خود کش دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ زخمی 24 زخمی ہوئے ہیں جن 20اہلکار اور4 شہری شامل ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس(ڈی آئی جی)پولیس کوئٹہ اظفر مہسر نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ خودکش تھا جس میں 25 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا، انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جا رہے تھے۔ ڈی آئی جی اظفر مہسر کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد شہر میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں مجموعی طور پر 3 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، پولیس ٹرک، ایک سوزوکی مہران اور ایک ٹویوٹا کرولا کار متاثر ہوئیں، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ قبل ازیں ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی نے کہا تھا کہ دھماکا کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب ہوا۔ سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس، ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں بلو چستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورس پر بزدلانہ حملہ کیا، دہشت گردی کی کارروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، وزیراعلء نے شہدا کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں