میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
نااہلی درخواست' فیصل واوڈا کی حتمی فیصلے تک رکنیت معطل کرنیکی استدعا مسترد

نااہلی درخواست' فیصل واوڈا کی حتمی فیصلے تک رکنیت معطل کرنیکی استدعا مسترد

ویب ڈیسک
منگل, ۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے درخواست پر حتمی فیصلے تک وفاقی وزیر کی رکنیت معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی،فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27فروری تک ملتوی کردی گئی ۔ پیرکو چیف الیکشن کمشنر جلال سکندر سلطان کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے فیصل واوڈا کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے فیصل واوڈا کے امریکی اور پاکستانی پاسپورٹس کی نقول اور امریکی قونصلیٹ سرٹیفکیٹ کی نقل پیش کی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا آپ نقول اور اخباری تراشوں پر انحصار کرینگے یا تصدیق شدہ نقل بھی فراہم کرینگے ، درخواست گزار نے کہا کہ آئندہ سماعت پر تصدیق شدہ نقول فراہم کر دینگے ۔درخواست گزار کے وکیل نے فیصلہ آنے تک فیصل واوڈا کی رکنیت معطلی کی استدعا کی جس پر ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ایسی پہلے کوئی مثال موجود نہیں، فیصل واوڈا کو بھی سنا جائے گا۔ ممبر ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کرنے پر آرٹیکل 62 کا اطلاق ہوتا ہے ، دیکھنا ہوگا امریکی شہریت چھوڑی کب گئی ؟ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں