میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ لوکل گورنمنٹ کے انوکھے کارنامے،پلے گرائونڈپردفاتربنادیے

سندھ لوکل گورنمنٹ کے انوکھے کارنامے،پلے گرائونڈپردفاتربنادیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ لوکل گورنمنٹ کے انوکھے کارنامے نوجوانوں اور بچوں کے کھیلنے کے آڈیٹوریم اور گراونڈ پر سرکاری دفاتر اور لائبریری بنادی ۔ بچے اور نوجوان اگر کھیلیں تو کہاں کھیلیں ؟ ۔عوامی پیسہ برباد کرنے اور کھپانے کی نئی حکمت عملی کے تحت کھیل کے میدان میں لائبریری اور یوسی آفس بننے پر گلبرگ کے رہائشیوں کا شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کراچی ڈویزن ذاکر حسین رادھان نے اپنے تبادلے سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل فاروق قاضی کے ہمراہ یوسی 30 یاسین آباد ، گلبرگ ڈویژن میں لیاقت علی خان آوڈیٹوریم کے کمروں میں لائبریری کے قیام کے لیئے کام شروع کروادیا واضح رہے کہ بچوں کے کھیلنے کی جگہ پر پہلے ہی یوسی افس کے نام پر قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ لائیٹ، دروازے، کیبل کی چوری معمول ہے جو اسپورٹس سے وابستہ ایسوسیشن اور شوقین اپنے پیسوں سے کام کرواتے رہے ہیں حیرت انگیز طور پر یوسی افس کوختم کروانے کے بجائے لائبریری کے قیام پر مقامی کھلاڑی اور اہل علاقہ پریشان ہیں اور عوامی رد عمل متوقع ہے بچوں کے کھیلنے کے لیئے مختص جگہوں پر سرکاری دفاتر کا قیام عوام پہلے ہی رد کرچکی ہے اور اب پیسہ کھپانے کے لیئے اور وزیر بلدیات کو دکھاوے کے لیئے لائبریری بنانے پر اہل علاقہ میں شدید غم غصہ پایا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہی کھیلنے کی جگہ تھی جسے سرکاری دفتر اور لائبریری بنا کر تباہ کیا جا رہا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز سے درخواست کی ہے کہ وہ از خود نوٹس لیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں