میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائفر کیس: عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں طلبی سیکورٹی رسک تو نہیں، جج ابو الحسنات ذوالقرنین  کا وزارتِ قانون کو خط

سائفر کیس: عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں طلبی سیکورٹی رسک تو نہیں، جج ابو الحسنات ذوالقرنین کا وزارتِ قانون کو خط

جرات ڈیسک
منگل, ۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سائفر کیس میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جوڈیشل کمپلیکس میں طلبی سے متعلق وزارتِ قانون کو خط لکھ دیا۔منگل کو جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے خط لکھا کہ موجودہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس طلبی پر سیکیورٹی رسک تو نہیں؟ جج نے وزارتِ قانون سے سوال کیا ہے کہ سائفر کیس کے جیل ٹرائل سے متعلق آپ کیا سمجھتے ہیں؟خط کے متن کے مطابق عدالت سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالا جیل میں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔جج ابوالحسنات نے کہا کہ صورتِ حال دیکھتے ہوئے سائفر کیس کی سماعت کے لیے مناسب نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ خط میں درخواست کی گئی کہ سائفر کیس کی بدھ کو سماعت اور جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں