میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی حیدرآباد میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے

پیپلزپارٹی حیدرآباد میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ : شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں پیپلزپارٹی میں اختلافات سامنے آگئے، مہنگائی خلاف دہرنے میں صوبائی وزیر جام خان شورو اور ضلع صدر صغیر قریشی کی قیادت میں الگ الگ ریلیاں پہنچیں، دونوںگروپوں کے حامیوں کی نعریبازی، صوبائی جام خان شورو اور بھائی کاشف شورو دہرنا چھوڑ کر واپس چلے گئے، موقف نہ مل سکا، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، پیپلزپارٹی کی جانب سے مہنگائی خلاف احتجاج کی کال پر پریس کلب حیدرآباد کے سامنے دئے گئے دہرنے میں پیپلزپارٹی کے ضلع صدر صغیر قریشی اور صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی قیادت میں الگ الگ ریلیاں پہنچیں، صغیر قریشی کے خطاب کے دوران جام خان شورو کے حامیوں نے شدید نعرے بازی کی جبکہ جام خان شورو کی تقریر کے دوران صغیر قریشی کے حامیوں نے شدید نعرے بازی کی جس دوران جام خان شورو تقریر ختم کرکے دھرنا چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے جبکہ جام خان شورو کے بہائی سابقہ چئیرمین قاسم آباد میونسپل کارپوریشن کاشف شورو بھی احتجاجی دہرنا چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے دو گروپس ہیں جن میں اختلافات موجود ہیں، روزنامہ جرات کی جانب سے صوبائی وزیر جام خان شورو سے موقف لینے کیلئے کال اور میسجز کئے گئے لیکن موقف نہ مل سکا، واضع رہے کہ دہرنے میں پیپلز پارٹی کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں