میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تین ملکی سیریز، افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی

تین ملکی سیریز، افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

افغانستان نے 20 اوورز میں 169 رنز بنائے، اوپنر ابراہیم زدران نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار،9 وکٹوں پر صرف 151 رنز بنا سکی

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 169 رنز بنائے۔ اوپنر ابراہیم زدران نے 65 رنز اور صدیق اللہ اتل نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نمایاں رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 151 رنز بنا سکی۔ آخری لمحات میں حارث رؤف نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 16 گیندوں پر 34 رنز اسکور کیے، مگر ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، محمد نبی، نور احمد اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی بیٹنگ کو باندھ کر رکھ دیا۔سیریز میں یہ افغانستان کی اہم کامیابی ہے جبکہ پاکستان کو اگلے میچز میں کم بیک کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں