میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہیوی ٹریفک لیاری ایکسپریس وے پر چلائی جائے، گورنر ٹیسوری کااین ایچ اے کو خط

ہیوی ٹریفک لیاری ایکسپریس وے پر چلائی جائے، گورنر ٹیسوری کااین ایچ اے کو خط

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر ہیوی ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے کی تجویز دی گئی۔ گورنر سندھ نے خط میں لکھا کہ ہیوی ٹریفک بشمول ٹرکس اور ٹرالرز کو لیاری ایکسپریس وے پر چلایا جائے ۔ اس سے شہریوں کو ہیوی ٹریفک سے نجات ملے گی۔ وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔ اور ٹریفک جام کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلانے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں