میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی ، سپرنٹنڈنٹ انجینئرحمید شیخ نے 8 کروڑ کا چونا لگا دیا

محکمہ آبپاشی ، سپرنٹنڈنٹ انجینئرحمید شیخ نے 8 کروڑ کا چونا لگا دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ آبپاشی میں بدعنوان افسران کا راج ہے ، ایک جانب ترقیاں حاصل کررہے ہیں تو دوسری جانب سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ، تعمیراتی ومرمتی امور کے نام پر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگادیا ہے ، جعلسازی عیاں ہونے کے باوجود حکام کی چشم پوشی کا رویہ برقرار ہے ۔ اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی سندھ, سابق ایکسین نے تبادلے کے باوجود کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا، ایکسین حمید شیخ کا ترقی ہونے پر 20 ستمبر کو لاڑکانہ تبادلہ کیا گیا، ایکسین نے چارج چھوڑی بغیر کروڑوں روپے کے ایم ڈی آر کی مد میں نکال لئے، سندھ واچ فورم کا عدالت جانے کا اعلان، سندھ واچ فورم کے چیئرمین چنیسر آریسر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایکسین فریش واٹر ایرڈ زون حمید شیخ کو 20 ستمبر پر سپرنٹنڈنٹ انجنیئر کے طور پر ترقی ملنے پر ویسٹرن سندھ سرکل لاڑکانہ تبادلہ کیا گیا تاہم وہ کئے ماہ عھدے پر غیرقانونی موجود رہے اور تعمیر و مرمت کی مد میں 8 کروڑ روپے کی رقم نکال کر بھاری کمیشن کے عوض عالمانی کمپنی، احسن انٹرپرائز سمیت دیگر کمپنیوں کو جھوٹے بل بنا کر دئے جس ہر وہ عدالت میں جائینگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں