میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز  پارٹی کی سینئر نائب صدر مقرر

مریم نواز پارٹی کی سینئر نائب صدر مقرر

جرات ڈیسک
منگل, ۳ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان و وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان و وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن ) مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا۔ مریم نواز شریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کیا گیا ہے، پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی ہے،  وہ تمام سطحوں پر پارٹی کوری آرگنائز کریں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں