میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لطیف آباد میں غیرقانونی پیٹرول پمپ کی تعمیر، اہل محلہ پریشان

لطیف آباد میں غیرقانونی پیٹرول پمپ کی تعمیر، اہل محلہ پریشان

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

لطیف آباد 6 نمبر میں رہائشی علاقے میں پیٹرول پمپ کی غیرقانونی تعمیرات جاری، اہل محلہ پریشانی کا شکار، پیٹرول پمپ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسر کے ہونے کا انکشاف، ڈیڑھ سال قبل نقشہ پاس ہوا تھا، فائل نکلوا رہے ہیں، کام بند کرادیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر مقبول احمد، پیٹرول پمپ کی تعمیر بند کی جائے، رہائشی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شھر میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ رک سکا ہے جبکہ عدالتی احکامات کے باوجود رہائشی علاقوں میں کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، لطیف آباد کے یونٹ نمبر 6 میں علامہ اقبال روڈ پر غیرقانونی پیٹرول پمپ کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، ، علامہ اقبال روڈ پر موجود بلاک ڈی میں موجود پلاٹ نمبر ڈی 10 پر قائم بنگلو کو مہندم کرکے پیٹرول پمپ تعمیر کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، اہل علاقہ کے احتجاج کے باوجود تعمیراتی کام بند نہ ہو سکا ہے، حیرت انگیز طور پر پیٹرول پمپ کے تینون اطراف گھر اور علاقہ مکمل رہائشی کالونی ہے جبکہ پیٹرول پمپ کے تعمیر سے رہائشی پریشانی کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ایک طاقتور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعمیر کروا رہا ہے جس کے باعث ایس بی سی اے بھی قدم اٹھانے سے گریزان ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ پر پیٹرول پمپ کی تعمیر کی نہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد سے این او سی لی گئی ہے نہ ہی مذکورہ پلاٹ کو حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی نے کمرشل میں تبدیل کیا ہے، اسے سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد مقبول احمد نے جب سے انہون نے عھدہ سنبھالا ہے کام بند ہے، ڈیڑھ سال قبل ڈپٹی ڈائریکٹر افضال احمد کے دور میں نقشہ پاس کیا گیا تھا لیکن انہیں زیادہ پتہ نہیں ہے آج وہ اس تعمیرات کی فائل نکلوا کر چیک کرینگے، اگر نقشہ پاس ہوا ہے تو قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہونگے، دوسری جانب اہل محلہ نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پیٹرول پمپ کی تعمیرات بند کی جائیں چاروں اطراف گھروں کے بیچ میں پیٹرول پمپ کی تعمیر خطرناک ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں