ڈاکٹر حارث شعیب جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر تعینات
شیئر کریں
ڈاکٹر محمد طفیل احمد 20 روزہ غیر ملکی دورے پر روانہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب کو جامعہ کراچی کے روزمرہ امور اور امورِ سلطانی چلانے کی ذمہ داری اس وقت سونپی گئی جب این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور جامعہ کراچی کا اضافی چارج رکھنے والے ڈاکٹر محمد طفیل احمد 20 روزہ غیر ملکی دورے پر روانہ ہوئے۔
وہ جامعہ کراچی کے روزمرہ اور انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل احمد (جن کے پاس جامعہ کراچی کا اضافی چارج تھا) امریکہ، کینیڈا اور سری لنکا کے تعلیمی دورے پر گئے ہیں۔
یہ انتظام جامعہ کراچی میں نئے تعلیمی سیشن 2027ء کے داخلوں اور انٹری ٹیسٹ کے اہم موقع پر کیا گیا ہے کیونکہ سندھ حکومت تاحال مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کر سکی۔
ڈاکٹر محمد حارث مارچ 2024ء سے جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز کے ڈی?ن کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ شعبہ فارماسیوٹکس (Pharmaceutics) میں پروفیسر ہیں اور اس شعبے کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
وہ جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ، سینیٹ، اکیڈمک کونسل اور بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (BASR) کے رکن رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی (KUTS) کے جنرل سیکریٹری اور فارمیسی کونسل آف پاکستان کے ممبر بھی رہے ہیں


