میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر کا حیدرآباد میں بحریہ طرز کے قبضوں کا سلسلہ جاری

عارف بلڈر کا حیدرآباد میں بحریہ طرز کے قبضوں کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عارف بلڈر کا حیدرآباد میں بحریہ طرز کے قبضوں کا سلسلہ جاری، حیدرآباد نیو سٹی کے اطراف میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے مدد سے قدیمی دیہات پر قبضوں کی کوشش، ٹنڈوجام پولیس کے ساتھ نجی مسلح افراد کی قدیمی دیہات پر جدید اسلحوں سے فائرنگ، سینکڑوں مرد و خواتین کا پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، عارف بلڈرز جھوٹے مقدمات دائر کروا کے گم کرنے کی دہمکیاں دے رہا ہے، درجنوں جھوٹے کیس داخل کئے جا چکے ہیں، نگران وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ نوٹس لیں، مظاہرین، تفصیلات کے مطابق رفاہی و سرکاری پلاٹس اور زمینوں پر قبضون اور غیرقانونی تعمیرات کے ذریعے اربوں روپے ہتھیانے والے عارف بلڈرز نے حیدرآباد میں ملک ریاض کی طرح قبضوں کے نئے سلسلے کا آغاز کردیا ہے، پولیس اور جرائم پیشہ افراد کی مدد عارف بلڈرز کی جانب سے اپنی اسکیم حیدرآباد نیو سٹی کے اطراف میں موجود قدیمی دیہات پر قبضون کیلئے حملوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا، روزانہ کی بنیاد پولیس کی گاڑیاں اور جدید اسلحے سے لیس نجی افراد اطراف کے لوگوں کی زمینون پر قبضون کی کوشش کرتے ہیں اور روزانہ مسلح افراد اور مقامی رہائشیوں کی درمیان جھڑپیں ہوتی ہیں جس کے باعث بڑے جانی و مالی نقصان کا خدشہ موجود ہے، کچھ روز قبل ڈی ایس پی راہوکی اور ایس ایچ او ٹنڈوجام کی سربراہی میں جدید اسلحوں لیس نجی مسلح افراد نے قدیمی دیہات پر چڑھائی کرکے کافی دیر تک فائرنگ کرتے رہے، دوسری جانب دیھ ناریجانی کی سینکڑوں ملاح، سید، عالمانی، جسکانی،چھلگری و دیگر قومیت کے مرد و خواتین نے پریس کلب حیدرآباد کے سامنے عارف بلڈر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نہ کہا عارف میمن جرائم پیشہ افراد اور پولیس کی مدد سے ان کی قدیمی زمینیں ہڑپ کرنا چاہتا ہے، عارف بلڈر اپنے فرنٹ مینون شیرباز مری، خیر محمد مگسی و دیگر جرائم پیشہ افراد کے ذریعے فائرنگ کروا کے حراسان کر رہے ہیں، وہ آباؤ اجداد سے وہاں رہائش پذیر ہیں، روزنامہ گھروں پر فائرنگ کی جاتی ہے، جھوٹے مقدمات دائر کرواکے گم کروانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، انہوں نگران وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ عارف بلڈرز کے غیرقانونی کارروائیوں کو روک کر انہیں تحفظ دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں