میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی بی کالونی میں ایس بی سی اے کا پٹہ سسٹم بلڈر مافیا کا سہولت کار

پی آئی بی کالونی میں ایس بی سی اے کا پٹہ سسٹم بلڈر مافیا کا سہولت کار

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی آئی بی کالونی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا پٹہ سسٹم بلڈر مافیا کا سہولت کار بن گیا، پی آئی بی میں سسٹم کو بھتہ دینے والے بلڈر کو غیر قانونی تعمیرات کی چھوٹ دیدی گئی جبکہ دوسرے بلڈر کی غیر قانونی تعمیرات کو سیل کرکے اس سے معاملات طے کئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایس بی سی اے کی پٹہسسٹم کی جانب سے لگائے گئے ڈائریکٹر ضلع شرقی سمیع جملانی اور ان کی ٹیم پی آئی بی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والی بلڈر مافیا کی سرپرست بن گئی ہے پی آئی بی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے یاسین شر بلوچ کو کی جانے والی شکایات بھی بے اثر ہوگئی ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سمیع جملانی کی ہدایت پر ان کے ماتحت افسران نے پی آئی بی کالونی کے رہائشی پلاٹ نمبر 597 پر دو منزلہ فلیٹ اور گرائونڈ فلور پر 10 سے زائد دکانیں لگانے والے بلڈر عامر کو غیر قانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے مذکورہ بلڈر سے پٹہ سسٹم مافیا نے 35 لاکھ روپے میں معاملات طے کئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے اہل محلہ کی جانب سے ڈی جی ایس بی سی اے کو بھی شکایت کی گئی ہے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی بی کالونی میں رہائشی پلاٹ نمبر 561 پر دو منزلہ غیر قانونی فلیٹ اور دکانیں بنانے والے بلڈر سے پٹہ سسٹم مافیا کے معاملات طے نہ ہونے پر ڈائریکٹر سمیع جملانی کی ہدایت پر مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کو صرف سیل کیا گیا ہے اس پر ایس بی سی اے کی پٹہ سسٹم مافیا کے ڈائریکٹر سمیع جملانی نے اپنے ماتحت افسران کو انہدامی کارروائی سے روکا ہوا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ بلڈر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے پٹہ سسٹم مافیا اور بلڈر کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ اگر مذکورہ غیر قانونی تعمیرات پر انہدامیکارروائیکردی جاتی تو ایس بی سی اے کے پٹہ سسٹم کے بلڈر سے معاملات طے نہیں ہوسکیں گے اس لئے مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کو صرف سیل کرکے بلڈر سے منہ مانگا بھتہ مانگا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں