میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ججز تقرری ،مجوزہ آئینی ترامیم کو تحریک انصاف نے مسترد کردیا

ججز تقرری ،مجوزہ آئینی ترامیم کو تحریک انصاف نے مسترد کردیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

ججز تقرری سے متعلق مجوزہ آئینی ترامیم کو پاکستان تحریک انصاف نے مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نہ صرف ان کی مخالفت کی جائے گی بلکہ اس کا راستہ پارلیمان میں بھی روکیں گے ۔ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں اداروں کی جو تباہی ہو رہی ہے ججز تقرری سے متعلق مجوزہ آئینی ترامیم اسی روایت کا تسلسل ہے ، پچھلے دوسالوں میں ہر وہ فیصلہ کیا ہے جس سے آئین و قانون کی بالادستی کو نقصان پہنچتا ہے اور ادارے کمزور ہتے ہیں ، اداروں کی مضبوطی اور مضبوط ریاست بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا وژن ہے ۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اداروں کو اس لئے کمزور کرتے ہیں تاکہ اپنے غیر قانونی اور غیر آئینی ایجنڈے کو آگے بڑھا سکیں۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ قوم یہ سمجھ رہی ہے کہ کس طرح ایک جمہوری پارٹی سے بلے کا نشان چھیننے اور اس کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے میں سہولت کاری کی گئی ہے جس کا معاوضہ ایک صاحب کو ایک ایکسٹینشن کی صورت میں مل رہا ہے ،پاکستان کا دستور ایسے کسی بھی مخصوص شخص کیلئے آئین میں ترامیم کی اجازت نہیںدیتا ،قانون سازی ہمیشہ ان موضوعات پر کی جاتی ہے جہاں اجتماعی مفاد ہو، تحریک انصاف ان ترامیم کی ہر قانونی اور جمہوری طریقے سے مخالفت کرے گی اور اس کا راستہ پارلیمان میں بھی روکے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں