میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جسٹس عامر فاروق  نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔ جمعہ کو ایوانِ صدر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی۔ جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔ صدرِ مملکت عارف علوی نے جسٹس عامرفاروق سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں