میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکس نادہندگان کی سم بلاک کرنے سے پی ٹی اے کی معذرت

ٹیکس نادہندگان کی سم بلاک کرنے سے پی ٹی اے کی معذرت

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے نان ٹیکس فائلر کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے 5لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کی معذرت کر لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 2023 میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے 5 لاکھ سے زائد افراد کی سم بلاک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی اے نے سم بلاک کرنے کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو جواب دیا کہ قانونی طور پر پی ٹی اے سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں ۔پی ٹی اے نے ایف بی آر کو لکھے گئے جوابی خط میں واضح کیا کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل ہمارے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا کیونکہ بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مرد حضرات کے نام پر سمز استعمال کرتے ہیں اس حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان میں خواتین کے نام پر صرف 27فیصد سمز ہیں اور قانونی طور پر پی ٹی اے سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں۔خط میں کہا گیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2021 کا اطلاق پی ٹی اے پر نہیں ہوتا اور سمز بلاک کرنے سے ملک کو ڈیجیٹل خطوط پر استور کرنے کے عمل کو نقصان پہنچے گا اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے سے ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا اور اس سے ٹیلی کام کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کو بھی دھچکا لگ سکتا ہے ۔انہوں نے ایف بی آر کے عمل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ ٹرانزیکشنز، ای کامرس، موبائل اکاونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مسائل پیدا ہوں گے لہٰذا سم بلاک کرنے کے علاوہ دیگر قانونی آپشنز پر غور کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں