سیکورٹی خدشات، سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کر دیا
جرات ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
سعودی عرب نے سیکورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں سفارت خانہ بند کر دیا جبکہ سعودی سفارت خانے کے سفارت کاروں اور ملازمین کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سعودی سفارتخانے کو داعش کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشے پر بند کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانے کے سفارت کاروں اور ملازمین کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کا سعودی وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ داعش کار بم کے ذریعے سعودی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔