پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے مراعات واپس لینے کا فیصلہ
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اگلا اقدم اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سی ڈی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو مراعات واپس لینے کے احکامات جاری کردیے گئے، ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این ایز سے لاجز، گاڑیوں سمیت دیگر تمام مراعات واپس لی جائیں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو مراعات واپس کرنے کے پیغامات بھی بھجوا دیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابق ارکان کو فراہم کیے گئے لاجز بھی واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے لاجز خالی کرانے کے احکامات بھی سی ڈی اے کو موصول ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے 11 اپریل2022 سے منظور کیے تھے۔