میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کو بھی چاہیے اپنے اندر انصاف پیدا کرے'وزیراعلیٰ سندھ

سپریم کورٹ کو بھی چاہیے اپنے اندر انصاف پیدا کرے'وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو بھی چاہیے اپنے اندر انصاف پیدا کرے۔ صدر مملکت آئینی ذمہ داری کے پابند ہیں، ایسا سوال نہیں کہ وہ حکومت سے تعاون نہ کریں۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیئے تیار ہیں اس لیے بارش سے متاثرہ لوگوں کو امداد دیں گے۔سہون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بارش کے بعد آج ہونے والے نقصانات اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورے پر نکلا ہوں، دادو اور تھانہ بولا خان جاکر بھی صورتحال کا جائزہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ منچھر جھیل پر آب پاشی والوں سے بریفنگ لی ہے اور مقامی افراد سے بھی صورتحال کے متعلق معلوم کیا ہے، منچھر کے علاقے میں کچھ کچے گھر گرے ہیں، متاثرین کے لیے راشن کا بھی انتظام کرنا ہے جس کے لیے ہدایت جاری کردی ہیں۔سپریم کورٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کونسل میں ججوں کے درمیان جو مسئلہ ہورہا ہے وہ بدقسمتی ہے، سپریم کورٹ کی طرف سب انصاف کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسے بھی اپنے اندر انصاف پیدا کرنا چاہیے۔وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ صدر مملکت آئینی ذمہ داری کے پابند ہیں، ایسا سوال نہیں کہ وہ حکومت سے تعاون نہ کریں۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اگست میں بارشوں کا ایک اور اسپیل آسکتا ہے۔ برساتی نالوں کی وجہ سے رابطے منقطع ہوتے ہیں، ہم عوام کے ساتھ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارشیں 2020 کی طرح ہوئی ہیں، اگست میں بارشوں کا ایک اور اسپیل آسکتا ہے، اللہ کی طرف سے آزمائش ہے ہم دعا کر سکتے ہیں، پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں