میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکندر سلطان نے الیکشن کمیشن کو ایون فیلڈکی لونڈی بنا چھوڑا ہے، حماد اظہر

سکندر سلطان نے الیکشن کمیشن کو ایون فیلڈکی لونڈی بنا چھوڑا ہے، حماد اظہر

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر حماد اظہر نے چیف الیکشن کمشنر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکندر سلطان نے الیکشن کمیشن کو ایون فیلڈکی لونڈی بنا چھوڑا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ قانون اورآئین کے مطابق استعفے سب کے منظور ہوتے ہیں یاکسی کے بھی نہیں۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سکندرسلطان راجا نے الیکشن کمیشن کو ایون فیلڈکی لونڈی بنا چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں عدلیہ آئین کا تحفظ کرتی ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے استعفے منظور کر لیے۔ اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کی کہ انہوں نے تحریک انصاف کے 34 ارکان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں